پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کے صارفین سسٹم کی خرابی کے باعث مشکلات کا شکار ہو گئے، اپنے پیاروں سے رابطے منقطع ہو گئےہیں۔ فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر ہوئی ہیں جس سے صارفین پریشان دکھائی دے رہے ہیں اور اس حوالے سے باقاعدہ طور پر دیگر رابطے کی ویب سائٹس پر اپنے خیالات کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز متاثر ہونے کی وجہ سے صارفین کو گزشتہ کچھ گھنٹوں سے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
واضح رہے کہ فیس بک ، انسٹاگرام اور واٹس ایپ ایک ہی کمپنی فیس بک کی ملکیت ہیں۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہارِ خیال کر رہے ہیں۔ پاکستان میں واٹس ایپ کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر کا ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہےجس میں صارفین اپنے اپنے نقطہ نظر پیش کر رہے ہیں جبکہ بیشتر صارف فیس بک انتظامیہ کو کھری کھری سناتے ہوئے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔