رمضان سے پہلے یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء کے نرخوں میں اضافہ‘ چاول 26 روپے کلو مہنگے 


لاہور( کامرس رپورٹر)رمضان المبارک سے قبل یوٹیلیٹی سٹورز پرایک کلوسلا  چاول کی قیمت میں 26 روپے   اضافہ کر دیا گیاہے  یوٹیلٹی سٹورز پر ایک طرف رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دوسری طرف مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ طور پر  جاری کیے جانیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر چاول کی فی کلو قیمت میں 26 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے جس سے اس کی قیمت139روپے سے بڑھ کر 165روپے ہو گئی ہے ، قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...