ترین گروپ کی اکثریت اپوزیشن کی حامی‘ جہانگیر نے اہم پیش رفت کا عندیہ دیدیا 


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے لندن میں زیر علاج رہنما جہانگیر ترین نے سیاسی صورتحال میں اہم پیش رفت کا عندیہ دے دیا۔جہانگیرترین کی رہائش گاہ پر گروپ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔ ترین گروپ کے اعلامیے کے مطابق اجلاس کے شرکا سے جہانگیر ترین نے ٹیلیفونک خطاب کیا اور  سیاسی صورتحال میں اہم پیش رفت کا عندیہ دیا۔ جہانگیر ترین نے گروپ کے اراکین کو متحد رہنے کا پیغام دیا۔ ترین گروپ نے سندھ ہاؤس پر دھاوا بولنے کی مذمت کی اور کہا کہ حکومتی ایما پر سندھ ہاؤس کا گھیراؤ اور توڑ  پھوڑ پر تشویش ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں ترین گروپ سے اہم حکومتی شخصیات کے رابطے بھی زیربحث آئے اور ان شخصیات سے ملاقات جہانگیرترین کی اجازت سے مشروط کردی گئی ہے۔ترین گروپ کی اکثریت نے اپوزیشن کا ساتھ دینے کی حمایت کر دی۔اجلاس میں شرکت کی  جہانگیر ترین کو موجودہ سیاسی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ذرائع کے مطابق ارکان کی اکثریت نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں حکومت کے ساتھ نہیں چل سکتے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...