کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اب صرف خالی کرسیوں سے خطاب کرتی ہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں بختاور بھٹو نے کہا کہ لوگ خریدے نہیں جارہے بلکہ وہ اب پی ٹی آئی کی مہنگائی اور بدعنوانی کو اپنے حلقوں کے لیے جواز نہیں بنا سکتے۔‘بختاور بھٹو زرداری نے موجودہ حکومت سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’پروپیگنڈہ چھوڑ دو۔‘اْنہوں نے مزید کہا کہ ’پاکستان کے لوگ اب تھک چکے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ عمران خان کو ہٹایا جائے اور احتساب کیا جائے۔‘
تحریک انصاف صرف خالی کرسیوں سے خطاب کرتی ہے: بختاور بھٹو
Mar 19, 2022