منحرف ارکان کی 5 سالہ نااہلی آرڈیننس نہیں لا سکتے، وزارت قانون  کوئی مسودہ نہیں دیا، اٹارنی جنرل

Mar 19, 2022

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزارت قانون نے منحرف ارکان کو 5 سال کیلئے نااہل کرنے کا آرڈیننس لانے سے انکار کردیا ہے۔ مجوزہ آرڈیننس میں کہا گیا ہے کہ منحرف ارکان کو 5 سال کیلئے نااہل قرار دیا جائے۔ وزارت قانون نے اٹارنی جنرل کے آرڈیننس کے مسدے پر اعتراض لگا دیا۔ وزیر قانون نے آرڈیننس کے ذریعے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کرنے سے معذرت کرلی۔ اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے آرڈیننس کے مسودے کی تردید کردی۔ انہوں نے کہا ہے کہ اٹارنی جنرل آفس سے آرڈیننس کا کوئی مسودہ نہیں دیا گیا۔ اجلاس میں صرف 63 اے سے متعلق ریفرنس پر بات ہوئی۔ گورنر راج کے نفاذ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ وفاداری تبدیل کرنا اعتماد توڑنا ہے۔ ریفرنس میں 63 اے سے متعلق 2 سوالات پر رائے مانگی جائے گی۔ ہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ کیسے کیا جائے؟۔ چند ارکان اسمبلی کی بلیگ میلنگ سے سیاسی جماعتیں کیسے نکلیں؟۔

مزیدخبریں