موسم کی خرابی، ہیلی کاپٹر واپس، وزیراعظم کرم جلسہ میں شرکت نہ کرسکے  عوام سے معذرت خواہ ہوں 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان موسم کی خرابی کے باعث کرم جلسے میں شرکت نہ کرسکے اور انہوں نے کرم کے عوام سے معذرت کرلی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم موسم کی خرابی کی وجہ سے قبائلی ضلع کرم کے جلسے میں شرکت نہ کرسکے، عمران خان کا ہیلی کاپٹر راستے سے واپس ہوگیا۔ وزیراعظم عمران خان کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ کرم کے عوام سے معذرت خواہ ہوں، کرم جلسے میں موسم کی خرابی کے باعث شرکت نہ کرسکا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرم کے عوام بلدیاتی انتخابات میں بھرپور شرکت کر کے ووٹ کا استعمال کریں، ان شاء اللہ جلد ضلع کرم کا دورہ کرونگا اور عوام کے درمیان ہونگا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔

ای پیپر دی نیشن