لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی رئیس نبیل احمد نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور سمیت موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ روز بروز بدلتی سیاسی صورتحال پر مکمل نظر ہے، پاکستان کا سیاسی ماحول اس وقت خوب گرم ہے اسی لیے مارچ کے مہینے میں موسم بھی گرم ہو گیا ہے۔