لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کو قتل کرنے اور جلانے کے کیس کی سماعت آج 19مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے دیگر گواہان کو طلب کر لیا ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت (گوجرنوالہ) کی جج نتاشہ نسیم نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی۔ واقعہ کے 2 چشم دید گواہوں نے شہادت قلمبند کرائی۔ اب تک پراسیکیوشن کے 34 گواہان کے بیانات قلمبند ہو چکے ہیں۔ پراسیکیوشن نے ملزمان کیخلاف 2 چالان جمع کروائے گئے۔ پراسیکیوٹر کے مطابق پہلے چالان میں 80 ملزمان کو نامزد کیا گیا، دوسرا چالان 9 نابالغ ملزمان کا پیش کیا گیا ہے، 18 سال سے کم ملزمان کا ٹرائل بھی دیگر ملزمان سے الگ ہوگا۔ 80 بالغ ملزمان کو سزائے موت دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
سری لنکن قتل کیس