اسلام آ باد (نا مہ نگار ) وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس پوری قوم کیلئے فخر اور اعزاز ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم وزرا خارجہ کا اجلاس ہے اور تمام مہمان آ رہے ہیں۔ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم وزرا خارجہ کے اجلاس اور پریڈ میں سب مہمان شریک ہوں گے، حزب اختلاف کی قیادت کے مشکور ہیں جنہوں نے مارچ کو 24 مارچ تک ملتوی کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست پر 24 مارچ کے بعد بات ہو گی فی الحال او آئی سی کا اجلاس اہم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کی سازش تھی کہ او آئی سی اجلاس پاکستان میں نہ ہو جسے مسلم ممالک نے ناکام بنادیا ہے۔
طاہر محمود اشرفی
اسلامی تعاون تنظیم اجلاس پوری قوم کیلئے فخر اور اعزاز ہے، طاہر محمود اشرفی
Mar 19, 2022