لاہور (این این آئی) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے پاکستان میں جاپان کے سفیر وادامتسوہیر نے گورنر ہائوس لاہور میں ملاقات کی جس کے دوران پاکستان کے جاپان کے ساتھ معاشی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان دو طرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور دنیا بھر سے بہترین اور دوستانہ تعلقات پر یقین رکھتا ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھی خطے میں سب سے زیادہ قر بانیاں پاکستان نے دیں ہیں اور آج بھی پاکستان امن کیساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کے لئے ضروری ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے اور دنیا افغانستان میں امن کے لیے اپنا کردارادا کر ے۔ جاپانی سفیروادامتسوہیر نے وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنیکل انٹرن ٹریننگ پروگرام اور مخصوص ہنرمند افرادی قوت پروگرام کے تحت پاکستان سے جاپان کیلئے افرادی قوت کی برآمد پر دونوں فریقوں کے درمیان معاملات تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں اور ہم ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
چودھری سرور
جاپانی سفیر کی ملاقات‘ امن کیلئے مسئلہ کشمیر حل کیا جائے: چودھری سرور
Mar 19, 2022