اسلام آباد (این این آئی)مشیر تجار ت عبد الرزاق دائود نے کہاہے کہ آسٹریا کے سرمایہ کارپاکستانی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کریں ، چینی کی پیداوار، مشروبات اور دودھ کی مصنوعات کے شعبہ میں تعاون کے مواقع موجود ہیں، انجینئرنگ اور توانائی ، چمڑے کے سامان جیسے شعبوں میں بھی تعاون بڑھایا جاسکتا ہے ۔سرمایہ کاری بورڈ کے زیر اہتمام پاک آسٹریا بی ٹو بی اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ محمد اظفر احسن اور مشیر تجارت و سرمایہ عبدلرزاق دائودنے خطاب کیا ۔ حکومتی پالیسیوں اور مراعات پر آسٹرین سرمایہ کاروں کو تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔محمد اظفر احسن نے کہاکہ آسٹریا پاکستان کا ایک اہم ترقیاتی شراکت دار رہا ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کے متعدد مواقع موجود ہیں ۔ عبد الرزاق دائود نے کہاکہ حکومت پاکستان کی طرف سے آسٹرین سرمایہ کاروں کو مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔