جمبر (نامہ نگار) اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد بری طرح ناکام ہوگی ۔پی ٹی آئی کے کامیاب جلسوں نے ثابت کردیا ہے کہ عوام عمران خان کے ساتھ ہیں۔ اپوزیشن کو عوام کی کوئی فکر نہیں یہ حکومت پر دبائو ڈال کر بڑے کیسز سے جان چھڑانا چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی یونین کونسل نتھے جاگیر کے چئیرمین محمود انور چوہدری نے اپنے کیمپ آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خاں ان چورون کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے جو اربوں روپے ہڑپ کر بیرون ملک میں اپنی جائدادیں بنا رہے ۔