گوادر کیلئے  1.2 ایم جی ڈی واٹر ڈی سیلینیشن پلانٹ پر کام شروع

گوادر(آئی این پی ) گوادر میں 1.2 ایم جی ڈی (ملین گیلن یومیہ) واٹر ڈی سیلینیشن پلانٹ کی تعمیر پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔اس مقصد کیلئے گوادر پورٹ فری زون ایریا کے احاطہ میں مٹی کی جامع جانچ شروع کردی گئی، چینی گرانٹ سے تعمیر کیے جانے والے واٹر ڈی سیلینیشن پلانٹ کا مقصد گوادر کے غریب رہائشیوں کو پینے کے صاف پانی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔یہ پلانٹ 2 بلین روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔توقع ہے ہ پاک چائنہ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے بعد ایک اور پروجیکٹ ہو گا جو مقررہ تاریخ سے پہلے مکمل ہو جائے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن