سیلز چھپانے کیلئے متبادل مشینوں سے رسیدیں جاری کرنے کی شکایات  

Mar 19, 2022

لاہور(کامرس رپورٹر ) بڑے ریٹیلرز نے پوائنٹ آف سیلز کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ سے بچنے کیلئے طریقہ ایجاد کرلیا ہے۔ شہرمیں درجنوں بڑے سٹورزپر سیلز چھپانے کیلئے متبادل مشینوں کے ذریعے رسیدیں جاری کرنے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ریٹیلرز ہر گاہک کو انوائس دینے کے بجائے کم گاہکوں کو پی او ایس کی انوائس دے رہے ہیں ۔ایف بی آر نے شہر کے سینکڑوں سٹورز کے خلاف صارفین کی شکایات موصول ہونے پر خفیہ مانیٹرنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں ۔ ایف بی آر کی ٹیمیں شہر کے مختلف علاقوں میں ریٹیل سٹورز سے خریداری کرنے والے گاہکوں سے رسیدیں چیک کریں گی ،رسیدوں کی تصدیق نہ ہونے کی صورت میں قانون حرکت میں آئے گا اورپوائنٹ آف سیلز سسٹم کی خلاف ورزی کرکے سیلز میں ہیرا پھیری کرنے والے سٹورز کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔

مزیدخبریں