پی سی بی کا لاہور ٹیسٹ میں  سابق کرکٹرز کو مدعو کرنے کا فیصلہ

Mar 19, 2022


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈنے آسٹریلیا کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں سابق کرکٹرز کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو خصوصی طور پر پاکستان اور آسٹریلیا ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بطور مہمان بلایا جائیگا۔ لاہور میں موجود 1956 سے 1998 تک آسٹریلیا کیخلاف سیریز کھیلنے والے کرکٹرز کو  خصوصی دعوت دی جائیگی جبکہ دیگر کرکٹرز کو بھی مدعو کیا جائیگا۔

مزیدخبریں