بابراعظم، محمدرضوان‘ عثمان خواجہ کے نام نیشنل سٹیڈیم کراچی کے آنر بورڈ پر آویزاں


لاہور(سپورٹس رپورٹر) کراچی ٹیسٹ میں سنچری بنانیوالے آسٹریلیا کے عثمان خواجہ، پاکستان کے بابر اعظم اور محمد رضوان کے نام نیشنل سٹیڈیم کراچی کے آنربورڈ پر درج ہوگئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق  پلیئرز کیلئے آنر بورڈ کو ڈریسنگ روم لایا گیا جہاں انہوں نے خود اپنے نام درج کیے۔ آسٹریلیا کے عثمان خواجہ نے 160 ‘ بابر اعظم نے 196 اورمحمد رضوان نے ناقابل شکست 104 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

ای پیپر دی نیشن