پی سی بی نے کھلاڑیوں کو ڈراپ کرنے پر نئی پالیسی مرتب کرلی


 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو ڈراپ کرنے کے حوالے سے نئی پالیسی مرتب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔بورڈ پاکستان کرکٹ ٹیم یا سکواڈ سے ڈراپ کیے گئے کسی کھلاڑیوں کو کسی قسم کی وضاحت پیش نہیں کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے اور ٹی20 سیریز سے ڈراپ کرنے پر کراچی کنگز کے سابق کپتان عماد وسیم نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز کے سابق کپتان، عماد کو ورلڈ کپ میں پہلے سے بہتر کارکردگی دکھانے کے باوجود ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے ‘آرام’ دیا گیا تھا۔ اس بار پھر کھلاڑی کو ڈراپ کر دیا گیا ہے اور اس کے اوپر کوئی وضاحت نہیں دی جائیگی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...