وٹرنری ڈاکٹر جانوروں کے علاج معالجے کے لیے کوشاں ہیں :سیکرٹری  لائیو سٹاک

Mar 19, 2022


لسبیلہ(نامہ نگار)سیکرٹری  لائیو سٹاک بلوچستان محمد طیب لہڑی نے کہا  کہ  محکمہ لائیو اسٹاک بلوچستان کے ڈاکٹرز و سٹاف اس وقت پورے صوبے میں فری ویٹرنری کیمپ لگاکر مال مویشیوں کا علاج کررہے ہیں۔ ان شاء اللہ ہم آخری بیمار جانور کی صحت یابی تک اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ فری کیمپ میں بھی مویشیوں  میں پائی جانے والی بیماری(لمپی سکین) سمیت سینکڑوں جانوروں کو جراثیم کش و کرم کش سپرے سمیت مختلف بیماریوں کا علاج کیا گیا ۔

مزیدخبریں