کوئٹہ (اے پی پی )سینئر صوبائی وزیر خزانہ نور محمد دمڑ نے شب برات کی مناسبت سے پیغام میں کہا ہے کہ اللہ پاک امن اور خوشحالی عطا فرمائے۔ بلوچستان کے سماجی اور معاشی مسائل حل ہوں،اللہ کی رحمت سے معیشت کو بہتر کرنے کے لیے کوشاں ہیں اس رات خیر و برکت کی دعائیں قبول ہوتی ہیں اور بخشش کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں،ہمیں چاہیے کہ انفرادی ضرورتوں کے ساتھ اجتماعی مقصد کے لیے بھی دعائیں مانگیں۔انہوں نے کہا کہ انسانی کوششوں کی کامیابی اللہ کی رحمت سے ہی ہوتی ہے،ہم بے روز گاری کے خاتمے، تعلیم اور ہنر کی فراہمی کے لیے بھی کوشاں ہیں۔