بیساکھیوں کے سہارے کھڑی حکومت کا خاتمہ قریب ہے:غلام دستگیر


گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما وسابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ بیساکھیوں کے سہارے کھڑی مانگے تانگے کی حکومت کا خاتمہ قریب ہے۔ سندھ ہاؤس پر حملہ اور توڑ پھوڑ قابل مذمت ہے ۔تحریک عدم اعتماد میں شکست سے خوفزدہ حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں۔موجودہ حکمرانوں کی ریاستی مشنری استعمال کرکے سیاست میں تصادم کی خواہش ناکام ہوگی ۔اقتدار میں آکر عوام کا سکون تباہ کرنیوالے کی رخصی یقینی ہوچکی ہے۔پاکستان کے کروڑوں عوام حکمرانوں سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔ اپوزیشن کو دھمکیاں بھی کسی کام نہیں آئیں گی۔ تحریک انصاف نے اقتدار میں آکربیرونی ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے ملکی معیشت کو تباہ کردیا ۔مسلم لیگ( ن) سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں حکومت کیخلاف ایک پیج پر متحد ہیں اور عوام دشمن حکومت سے نجات کیلئے ملکر جدوجہد کررہی ہیں ۔پاکستان کے غیور عوام نے تحریک انصاف کی ملک دشمن پالیسیوں کو مسترد کردیا۔

ای پیپر دی نیشن