اپوزیشن جماعتیں ملک کو انتشار کی جانب دھکیل رہی ہیں: مہر لطیف 

Mar 19, 2022


قصور(نمائندہ نوائے وقت) اپوزیشن جماعتیں ملک کو انتشار کی جانب دھکیل رہی ہیں ایمرجنسی لگا کر تمام کرپٹ سیاستدانوں کو کم از کم دس سال تک جیلوں میں ڈال دیا جائے تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے تعلیم یافتہ ، ایماندار اور محب وطن سیاستدانوں پر مشتمل دس سال تک قومی حکومت قائم کی جائے۔ ان خیالات کااظہار مہر لطیف سابق چیئرمین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہا کہ 73 سال سے سینٹ ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی اکثر سیاستدانوں نے ملکی خزانہ کو انتہائی بے دردی سے لوٹا ہے خاص طور شریف فیملی ، زرداری فیملی ، شوگر مافیا ، میڈیسن مافیا اور عمران کے ارد گرد موجود بعض سیاستدان بھی اربوں کھربوں روپے کے اثاثے بنا چکے ہیں احتساب کا نظام انتہائی کمزور اور عدالتی نظام میں نقائص ہونے کے باوجود ایسے چور اور ڈاکو قانون کی گرفت سے دور ہیں ۔

مزیدخبریں