اسلام آباد(خبر نگار خصوصی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بڑے شاپنگ مال سینٹورس میں 5سٹار ہوٹل کی تعمیرکا منصوبہ شروع کرنے کے لئے میزان بنک کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا، منصوبے سے کئی ہزار لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے، منصوبے پر 6.800 ملین کی سرمایہ کاری کی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کومیزان بنک کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کئی دوسرے مالی معاون بینکوں نے بھی شرکت کی، گروپ سی ای او سردار گروپ آف کمپنیز سردار یاسر الیاس کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے وڑن کے مطابق ٹورازم کو بڑھانے کے لیے بنیاد رکھ رہے ہیں،انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کا ہوٹل سینٹورس میں بنے گا،کئی ہزار لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے،6.800ملین کی سرمایہ کاری سے سب سے بڑا انٹر نیشنل سٹنڈرڈ 5 سٹار ہوٹل منصوبہ شروع کیا جائے گا،سردار یاسر الیاس نے کہا کہ یہ بہت ساری سہولیات کے ساتھ سب سے بڑا پراجیکٹ ہو گا جب لوگ ہم سے معاہدہ کرتے ہیں تو وہ محسوس کرتے ہیں کہ ہم قابل بھروسہ لوگ ہیں جو لوگ ہمارے ہوٹل میں ٹھہریں گے وہ مارگلہ گالف کلب میں گا لف کھیلنے کی سہولت مفت حاصل کر سکیں گے، ہزاروں لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے، انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کا ہوٹل بننے سے ٹورازم کے مواقع بھی بڑھیں گے، تقریب کے آخر میں اس پراجیکٹ کے مالی معاونین بینک میں شیلڈز تقسیم کی گئیں
سینٹورس میں 5سٹار ہوٹل کا منصوبہ شروع کرنے کا معاہدہ طے پا گیا
Mar 19, 2022