رمضان سے قبل یوٹیلیٹی سٹورز پر بیسن‘چاول کی قیمت میں اضافہ 

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)رمضان سے قبل یوٹیلیٹی سٹورز پر بیسن اور چاول قیمت میں اضافہ کر دیا گیا۔ رمضان پیکج کم رمضان سے ،وشر ہونا ہے اور کارپوریشن اس سے قبل خصوصی طورپر ان آیٹمز کے نرخ بڑھا رہی ہے جن پر رمضان میں سبسڈی دی جائے گی جس کے لئے8ارب روپے کی منظوری دی جا چکی ہے ،اس طرح رمضان پیکج عملا غیر موثر ہو جائے گا، بیسن اور چاول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے، اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر بیسن کی فی کلو قیمت میں 30 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے، اور بیسن کی قیمت 160 روپے سے بڑھا کر 190 روپے فی کلو کر دی گئی ہے، جب کہ چاول کی فی کلو قیمت میں 25 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری ہوگا۔
 اضافہ 

ای پیپر دی نیشن