امریکہ سنکیانگ کے حوالے سے جھوٹ پھیلا رہا ہے:چینی مسلم عہدیدار

Mar 19, 2022

بیروت(شِنہوا)چین کے سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے کی عوامی حکومت کے وائس چیئرمین یوسف جان مہمت نے  امریکہ اور بعض مغربی ممالک میں چین مخالف قوتوں پرسنکیانگ میں  نام نہاد جبری مشقت،مذہبی پابندیوں اورنسلی بنیاد پر نسل کشی کے حوالے سے جھوٹ اور افواہیں پھیلانے کا الزام عائد کیا ہے۔ لبنان میں چینی سفارت خانے کے زیر اہتمام ایک ورچوئل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  مہمت نے کہا کہ ان جھوٹے دعووں کا مقصد سنکیانگ کے استحکام اورترقی کو نقصان پہنچانا، چین اور اسلامی ممالک کے درمیان تعلقات کو کشیدہ کرنا اور بین الاقوامی رائے عامہ کو گمراہ کرنا ہے۔مہمت  نے 2012 میں  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے سنکیانگ کی اقتصادی اور سماجی ترقی، لوگوں کی زندگی، ثقافت اور تعلیم کے شعبوں میں نمایاں کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔اس موقع  لبنان میں چین کے سفیر چھیان من جیان نے سنکیانگ سے متعلق مسائل پر بامقصد اور منصفانہ موقف اپنانے پر لبنانی حکومت اورعوام کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ اس تقریب سے لبنانی عوام سنکیانگ کی حقیقی صورتحال سے آگاہ ہو سکیں گے۔

مزیدخبریں