لاہور(نامہ نگار)پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گزشتہ روزجمعتہ المبارک،شب برات، آسٹریلین کرکٹ ٹیم کی جمخانہ کلب آمد اور ہولی کے تہوار کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کی تھی جبکہ شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر سخت چیکنگ اور سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہا ۔ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر جمعتہ المبارک ، شب برات،آسٹریلین کرکٹ ٹیم کی جمخانہ کلب آمد اور ہولی کے تہوار کے موقع پر شہربھر میں سکیورٹی انتہائی سخت رہی۔مختلف مقامات پر تعینات پولیس افسران اور جوان ہائی الرٹ رہے۔سی سی پی او فیاض احمد دیو کی ہدایت پرلاہور پولیس کی طرف سے شہر میں امن کے قیام اور ملک دشمن عناصر کی کسی بھی بزدلانہ کارروائی سے محفوظ رہنے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات عمل میں لائے گئے تھے۔ڈویژنل ایس پیز،ڈی ایس پیزاور ایس ایچ اوز اپنے زیر تحت علاقوں میں مساجد،امام بارگاہوں،مارکیٹوں،کرکٹ ٹیموں کی رہائشگاہ، کرشنا مندر سمیت شہر کے مختلف مندروں،تمام اہم تنصیبات اور حساس مقامات کے سکیورٹی انتظامات کا جائز لیتے رہے۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر تمام افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کی جاتی رہی۔ڈولفن سکواڈ اورپولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکاروں نے شہر کی تمام حساس مقامات کے ارد گرد موثر پٹرولنگ کو یقینی بنایا گیا۔
جمعتہ المبارک،شب برات، آسٹریلین ٹیم کی جمخانہ کلب آمد ‘ ہولی پر سکیورٹی الرٹ
Mar 19, 2022