اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پولیس لائن اسلام آباد میں تعینات لیڈی کانسٹیبل دفتر سے تنخواہ لینے بینک گئی لیکن بعد ازاں اطلاع ملی کی اس کی نعش پولی کلینک میں پڑی ہے لیڈی پولیس کانسٹیبل کی پر اسرار موت پر پولیس ٹیمیں تفتیش میں مصروف ہوگئی ہیں پولیس کے مطابق لیڈی کانسٹیبل اقراء دن گیارہ بجے بینک گئی اور تین بجے پولیس کو اس کی موت کی اطلاع ملی نعش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی پولیس ترجمان کے مطابق ہمیں پتہ نہیں کہ لیڈی کانسٹیبل کی نعش ہسپتال میں کہاں سے لائی گئی پوسٹمارٹم رپورٹ سے موت کی وجہ اور تفتیش میں اسباب سامنے آئیں گے جبکہ ہسپتال میں نعش لانے والے اس شخص کے بارے میں بھی پولیس معلومات حاصل کر رہی ہے جو مبینہ طور پر اپنے آپ کو ڈی ایس پی ظاہر کررہا تھا ۔
لیڈی پولیس کانسٹیبل پر اسرار موت، ٹیمیں تفتیش میں مصروف
Mar 19, 2022