3سال سے غائب بھائی   بازیاب کرایا جائے‘ نوجوان لاہور ہائیکورٹ پہنچ گیا

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) تین سال گزر جانے کے باوجود 18 سالہ نوجوان کی عدم بازیابی  پر اس کا بھائی لاہور ہائی کورٹ پہنچ گیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر آر پی او ساہیوال معین مسعود سمیت دیگر کو 5 اپریل کیلئے نوٹس جاری کر دیئے۔ سینئر ترین جج جسٹس ملک شہزاد احمد خان کا نوجوان بازیاب نہ ہونے پر اظہار افسوس اور کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود مغوی نوجوان بازیاب کیوں نہیں ہوا، رپورٹ دی جائے۔ سینیئر ترین جج جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے معین کی درخواست پر سماعت کی۔  بصیر پور پولیس نے تعظیم حسن کے اغوا کی ایف آئی آر درج کی۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرنے کی بجائے مدعی کو ہی تشدد کا نشانہ بنادیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...