میڈیکل کالجز  داخلہ تنازعہ ‘سندھ حکومت کا نوٹیفکیشن ‘کابینہ کا فیصلہ کالعدم


کراچی (نیوز رپورٹر) میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے سندھ اور وفاق کے درمیان تنازعہ پر پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت جسٹس اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں فل بینچ نے کی۔ عدالت نے سندھ حکومت کا جاری نوٹیفکیشن اور سندھ کابینہ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔ سندھ حکومت نے میڈیکل داخلے کے لئے 50فیصد نمبرز لینے والوں کو اہل قرار دیا تھا۔ سندھ حکومت کے نوٹیفیکیشن کے خلاف پی ایم سی نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ میڈیکل داخلے  کیلئے مارکس تعین کرنا پی ایم سی کا قانونی حق ہے۔ ذیشان عبد اللہ وکیل پی ایم سی کا کہنا تھا کہ میڈیکل داخلے کیلئے 65فیصد مارکس لینے والے ہی اہل ہیں ، سندھ حکومت کی جانب سے ایم ڈی کیٹ میں 50فیصد نمبرز والوں کو داخلہ کا اہل قرار دینا غیر قانونی ہے ،نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...