اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے ذاتی مفاد کو ملکی مفاد پر مقدم رکھا ۔ وفا داریاں تبدیل کرانے کیلئے پیسہ کہاں سے آ رہا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہ سیاسی سرکس لگانے والوں کو ہر میدان میں شکست ہوگی۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کیخلاف مقدمہ لڑا اور امت مسلمہ کے ترجمان بنے، اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم پر روزانہ کی بنیاد پر تنقید کی جارہی ہے۔