شب برأت گنہگاروں کی بخشش کی رات ہے:پیر اعجازاشرفی 


لاہور(خصوصی نامہ نگار)لیلتہ المبارکہ المعروف شب برأت کی رات گنہگاروں کی بخشش کی رات ہے۔15 شعبان کی رات اللہ تبارک و تعالی کی بارگاہ میں حکمت والے کام ملائکہ کو سپرد کر دئیے جاتے۔لیلتہ المبارکہ مسلمان کیلئے مغفرت کا بہترین زریعہ ہے۔ان خیالات کا اظہار پیر اعجازاشرفی مرکزی بانی رہنما و رکن مجلس عاملہ و شوری تحریک لبیک یارسول اللہ نے لیلتہ المبارکہ کی شب بیداری کے بہت بڑے اجتماع مرکز اہلسنت درگا ہ و جامع مسجد قطب شاہ ولی اچھرہ لاہور میں کیا۔انکا کہنا تھا کہ رجوع الی اللہ ہی میں نجات ہے۔ رجوع الی اللہ والا دھوکہ ظلم کرپشن و دیگر ہر طرح کے گناہ و خرافات سے بچتا ہے۔اسلام روشن مذہب ہے اور اسکے احکام بھی روشن و خوبصورت ہیں۔ اسلام پر عمل کرنے والے کی دنیا و آخرت کامیاب ہو جاتی ہے۔پیراعجازاشرفی نے اعلان کیا سلسلہ چشتیہ کے عظیم بزرگ عارف باللہ صوفی محمد لطیف قریشی کا 7واں عرس مبارک کل بروز اتوار عثمان آباد مغلپورہ لاہور میں بعد نماز ظہر شروع ہو گا۔ جسمیں علماء مشائخ مختلف طبقہ زندگی کے سرکردہ رہنما خواص و عوام بھرپور شرکت کریں گے۔5 بجے دعا ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن