لاہور (خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنمائوںنے گزشتہ روز کہا ہے کہ ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے اپنا سب کچھ قربان کر دیں گے لیکن حضور کی عزت و نامو س پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دیں گے۔ حرمت رسول پرکسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ نبی اقدس ؐ کی حرمت اور ان کی شان اقدس میں گستاخی کے خلاف پوری امت مسلمہ یک زبان ویکجا رہی ہے۔مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی، مولانا عبدالنعیم، مولانا کلیم اللہ نعمان اور مولانا سید عبداللہ شاہ نے کہاکہ پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سر حدوں کی اور ا سکے چپے چپے کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ پاکستان کے ساتھ محبت ایمان کا حصہ ہے۔ پاکستان کو حاصل کر نے کیلئے لاکھوں افراد نے قربا نیاں دیں جس کے بعد یہ ملک حاصل کیا گیا۔ پاکستان کو خیرات دے کر نہیں بلکہ قربا نیاں دے کر حاصل گیا۔ نبی کریم کی حرمت اور منصب ختم نبوت کا تحفظ پوری امت مسلمہ کے ایمان کی بنیاد ہے جس سے ہم کسی طور پر دستبردار ہونے کیلئے تیار نہیں۔ توہین رسالت کا حقوق سے کوئی تعلق نہیں یہ جرم ہے اور مجرموں کے خلاف بین الاقوامی قوانین بننے چاہیے۔