شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی کے سٹی صدر وٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی سید ندیم عباس کاظمی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی عام آدمی کے مسائل کا ادراک رکھنے والی جماعت ہے جس کی قیادت نے عوامی حقوق اور ملکی سلامتی و ترقی کی خاطر ناقابل فراموش کردار ادا کیا اور آج بھی جمہوری اقدار کے فروغ اور موجودہ عوام دشمن حکمرانوں سے نجات کی خاطر برسر پیکار ہے ، کوئی غیر آئینی اقدام برداشت نہیں کیا جائے گا نہ ہی حکومتی دھمکیوں سے ڈرتے ہیں پیپلز پارٹی عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتی رہے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا، سید ندیم عباس کاظمی نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر پوری قوم کا بھرپور اعتماد ہے لانگ مارچ کی کامیابی اس کا کھلا ثبوت ہے قوم نے کراچی سے اسلام آباد تک لانگ مارچ میں جوق در جوق حصہ لیا اور ملک کے کونے کونے سے لوگ اس میں شریک ہوئے پیپلز پارٹی نے بار بار ثابت کیا ہے کہ یہ ہی وفاق کی حقیقی علامت ہے ۔