گوجرانوالہ:ڈی سی نے44 اشٹام وینڈر کے لائسنس منسوخ کردئیے


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ کلکٹر / ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے 44 اشٹام وینڈر کے لائسنس منسوخ کردیئے، لائسنز پنجاب اشٹام وینڈرز ایکٹ 1934 کے رُول 28 اور 29 کے تحت کئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر دانش افضال کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)حسین احمد رضا چوہدری نے 44 اشٹام فروشوں کے لائسنس منسوخ کرتے ہوئے تحریری نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اس سلسلہ میں بورڈ آف ریونیو پنجاب، کمشنر آفس گوجرانوالہ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کو آگاہ کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر دانش افضال کے نوٹس میں یہ بات آئی تھی کہ اشٹام فروشی کا لائسنس رکھنے والے یہ افراد غیر فعال ہیں اور قانونی تقاضے پورے نہیں کررہے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) حسین احمد رضا چوہدری نے بتایا کہ اشٹام وینڈرز قانون کے مطابق گورنمنٹ کی طرف سے جاری کردہ لائسنس کی مدت ایک سال کے لیے ہوتی ہے اس لیے اشٹام وینڈر کی زمہ داری ہے کہ وہ ہر مالی سال کے اختتام پر اپنے لائسنس کے متعلق ریکارڈ اور رینیول کی درخواست ڈسٹرکٹ کلکٹر آفس میں جمع کروائے۔ 

ای پیپر دی نیشن