ننکانہ صاحب(نامہ نگار خصوصی) جنت پاکستان پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے جنرل سیکریٹری جنت پاکستان پارٹی صدام حسین پڈھیار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کہا کہ پارٹی کا یوم تاسیس بھر پور جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جائیگا اور اس کنونشن سے سربراہ جنت پاکستان پارٹی ڈاکٹر اثرالسلام سید خصوصی خطاب کریں گے انہوں نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات کسی بھی طرح ملک کی قومی سلامتی کے لیے بہتر نہیں ہیں اپوزیشن اور حکومت کی لڑائی میں ملک کی معیشت اور غریب عوام کا نقصان ہو رہا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ ان وڈیروں جاگیر داروں نے ستر سال سے ملک کو یرغمال بنا رکھا ہیں ہم اس قوم کو اس چنگل سے نکالنے کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں اور جب تک اس مافیا سے جان نہیں چھوٹ جاتی ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے جنت پاکستان پارٹی اللہ کے نظام کو قائم کرنے کے لیے بھر پور کوشش کر رہی ہے۔