بلاول بھٹو نے ملک میں جمہوری کلچر کی بحالی کا ماحول پیدا کردیا:سردار علی آصف


شرقپورشریف(نامہ نگار)چوہدری سردار علی آصف نے کہا کہ بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری نے پاکستان کی سیاست کا نقشہ بدل دیا۔چیئرمین بلاول بھٹو کے تاریخی عوامی مارچ نے نہ صرف پیپلزپارٹی کیلئے بلکہ پورے ملک میں جمہوری کلچر کی بحالی کا ماحول پیدا کردیا۔ اور آصف علی زرداری نے تحریک عدم اعتماد کا بیڑہ اٹھا کر حکومت کو اس حد تک کمزور کردیا کہ اسکے اپنے اتحادی بلکہ اپنی پارٹی کے لوگ بھی چھوڑ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارچوہدری سردار علی آصف کی طرف سے دئیے گئے عشائیہ میں کیا گیا۔ عشائیہ میں شیخوپورہ سے پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما چوہدری امجدشکیل راہی‘ رانا الیاس‘ اشفاق انجم‘غلام رسول غفاری اور دیگر نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...