لاہور (خصوصی نامہ نگار)جامعہ فیض العلوم ڈربن سائوتھ افریقہ کے مہتمم وبانی شیخ الحدیث مولانا مفتی فیاض الر حیم کی سائوتھ افریقہ میں وفات پر انٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ کے مرکزی امیرمولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ،مولانا احمد علی سراج ،حافظ ملک عبدالصمد، مولانا عبدالرؤف مکی،مولانا الیاس چنیوٹی، مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی ،مولانا بن سعید، مولانا قاری طیب عباسی، مولانا امداد اللہ قاسمی، قاری شبیر احمد عثمانی، قاری محمد رفیق وجھوی اور مولانا غلام یاسین نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم زہد و تقویٰ اور علم و عمل کے پیکر ، سچے عاشق رسول ؐ،زبردست عالم دین اور قادرالکلام مقرر و خطیب تھے ۔