جنڈیالہ شیرخان(نامہ نگار) سابق رکن صوبائی اسمبلی چودھری فیضان خالدورک نے نواز لیگ کے ٹکٹ ہولڈر چودھری یاسر اقبال گجر سے ملاقات کی اور ان سے 25 مارچ کو اسلام آباد لانگ مارچ میںشرکت سمیت ضلع کے صوبائی حلقوں کی انتخابی اور تنظیمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ان رہنمائوں نے کہا کہ ن لیگ نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میںمتحد ہے نواز شریف کی وطن واپسی کا اعلان وہ خود کریں گے اور ان کی وطن واپسی پر پاکستانی عوام ان کا تاریخ ساز استقبال کریگی اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوتے دیکھائی دے رہی ہے
ن لیگ شریف برادران کی قیادت میںمتحد ہے :فیضان خالد
Mar 19, 2022