اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میںبلدیاتی ادارے بحال نہ کرنے پر پنجاب حکومت کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا۔جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 25 مارچ کو سماعت کرے گا جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بنچ میں شامل ہونگے عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیامیئر راولپنڈی سردار نسیم اور شہری اسد علی سمیت دیگر نے توہین عدالت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
بلدیاتی ادارے
بلدیاتی ادارے بحال نہ کرنے پرپنجاب حکومت کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر
Mar 19, 2022