کراچی (نیوز رپورٹر)سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی 27 مارچ کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ڈی چوک پر کرنے جارہی ہے جس میں سندھ سے بڑی تعداد میں لوگ وفاقی دارالحکومت کے لئے قافلے کے لیے صورت میں روانہ ہونے کے لیے تیار ہیں۔ ایک ہزار سے زائد گاڑیاں تیار کی جا رہی ہیں جبکہ ایک ٹرین بھی بک کرائی گئی ہے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے اراکین سندھ اسمبلی سعید آفریدی،شاہنواز جدون، رابستان خان اور دیگر انکے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایک حکیم سعید کے قتل کے بعد گورنر راج لگایا جا سکتا ہے تو سندھ میں درجنوں بے گناہ شہریوں کے قتل، ناظم جوکھیو، فہمیدہ سیال، بھنڈ برادری کے 6 افراد کے قتل اور نوکوٹ اور یونیورسٹیوں میں سندھ کی بیٹیوں کے ساتھ بدسلوکی کے غیر انسانی واقعات کے پر بھی گورنر راج لگنا چاہیے۔ حلیم عادل نے کہا کہ سندھ میں وسیع پیمانے پر کرپشن اور زمینوں پر قبضے، امن امان کی بدتر صورتحال کے پیش نظر اسی آئینی آپشن کے نفاذ کا جواز پیش کر سکتے ہیں۔
حلیم عادل شیخ
مارچ کوملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ڈی چوک پر ہو گا، حلیم عادل شیخ
Mar 19, 2022