پاکستان سمیت دیگرممالک میں ڈاکٹر عافیہ کی رہائی اور وطن واپسی کی مہم جاری

کراچی(پی پی آئی)پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ڈاکٹر عافیہ کی رہائی اور وطن واپسی کیلئے مہم جاری ہے۔ جمعہ کے روز ڈاکٹر عافیہ کے سپورٹرز نے مانچسٹر ، برطانیہ میں پاکستانی قونصلیٹ کے باہر مظاہرہ کیا  مانچسٹر سے ملنے والی اطلاعات ، تصاویر اور ویڈیوز کے مطابق گلوبل عافیہ موومنٹ کے اراکین نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے پاکستانی قونصلیٹ کے باہر احتجاج کرکے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے فوری اقدامات کرے۔ پی پی آئی کے مطابق مظاہرین نے مانچسٹر کی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے تعاون کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر مظاہرے میں شریک خواتین نے پاکستانی قونصلیٹ کے جنگلے کے ساتھ بینرز اور 19 سال مکمل ہونے کی عکاسی کے طور پر 19سنہری غبارے لٹکائے۔پی پی آئی کے مطابق  احتجاج میں شریک خواتین نے میگافون پر تقاریر کرکے ڈاکٹر عافیہ کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں سے برطانیہ کے شہریوں کو آگاہ بھی کیا۔ 
ڈاکٹر عافیہ

ای پیپر دی نیشن