سندھ ہائوس میں ہارس ٹریڈ نگ کی منڈی لگ گئی‘ عبدالجلیل رضا

Mar 19, 2022

کراچی(سٹی نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف کے زیرِ اہتمام ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ 27 مارچ کو ڈی چوک اسلام آبادمیں ہوگا ‘ سندھ ہائوس میں چھپنے والے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن آزادکشمیر کے کارکنان جلسے کی تیاریاں شروع کریں۔ انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن آزادکشمیراپنے قائد عمران خان کیساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے  بھرپور انداز میں شرکت کرے گی۔اور دور حاضر کی سیاہ قوتوں، یہ بیرونی طاقتوں کی کٹھ پتلیوں کو واضح پیغام دیا جائے گا کہ ملک کی شان اور وقار فروخت کے لئے نہیں!مرکزی رہنما انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن آذاد کشمیر عبدالجلیل رضا نے کہا ہے کہ خان نے پاکستانی سیاست میں مافیائ￿  کو للکارا ہے جس نے دھائیوں تک اقتدار پر قابض رہ کر نہ صرف ملک کو معاشی اور سفارتی سطح پر مفلوج کیا بلکہ اپنی اولادوں کیلیے بھی اقتدار کی راہیں ہموار کرلی تھی جسکو خان نے تہس نہس کر ڈالا اسلیے کچھ بھی غیرمتوقع طور پر نہیں ہورہا اسکی پیشگوئی خان نے بطور وزیراعظم حلف اٹھاتے ہی کردی تھی کہ جب ان پر ہاتھ ڈالا جائیگا تو سب ایک ہوجائیں گے۔
عبدالجلیل رضا

مزیدخبریں