لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) الشھباز ایریگیشن فیڈریشن رائیٹ بینک لاڑکانہ کا ہنگامی اجلاس ایریگیشن کمپلیکس دفتر میں ہوا ، اس موقع پر صوبائی رہنما صدر دادو دیدار چانڈیو، شہداد کوٹ ڈویژن کے صدر علی حسن کوسو، سیف اللہ ڈویزن کے صدر ذاکر حسین بروہی، رائیس کینال ڈویژن کے صدر عابد پتافی، عبدالطیف کوسو و دیگر نے کہا کہ سندھ حکومت نے محکمہ آبپاشی میں ڈپٹی کمشنر کی اپائٹمینٹ کے ذریعے بھرتی کرنے کا اعلان کیا ہے جس کو سیاسی بھرتیاں سمجھتے ہیں اور مذمت کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ شہر اس وقت کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے اور جو بھی سرکاری بجٹ ملتا ہے اس کا 88 فیصد کرپشن کے نظر ہو رہا یے جو کہ زیادتی ہے اور اس کرپشن کے بدولت محکمہ آبپاشی تباہی کے کنارے پر پہنچ چکا ہے ، ہم نیب چیئرمین سے اپیل کرتے ہیں کہ لاڑکانہ ریجن میں دو تین سالوں میں 30 ارب روپے بھی زیادہ کرپشن ہوئی ہے اس کی تحقیقات کرکے سیاسی بھرتیوں کو روکا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔
محکمہ آبپاشی میں بدعنوانیوں کا نوٹس لیا جائے‘ دادو چانڈیو
Mar 19, 2022