جرائم پیشہ مقدمات درج نہ ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہیں‘ سرفراز شیخ

لاڑکانہ(بیورورپورٹ) ایس ایس پی لاڑکانہ سرفراز نواز شیخ نے کہا کہ لاڑکانہ میں ناجائز تجاوزات کے خلاف کاروائی کی جائے گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف  قانونی سختی کی جائے گی اور سامان بھی ضبط کیا جائے گا  اس لیے شہری اور تاجر دکانوں اور سڑکوں پر قائم تجاوزات خود ہی ختم کریں، شہر کے ریشم گلی کلاتھ ایسوسی ایشن کے صدر محمد علی شیخ کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ لاڑکانہ میں امن و امان کی بحالی پہلی ترجیح ہے جس پر ہر صورت میں عمل کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ  شہر مین ہیروئن، آئیس اور دیگر چلنے والی منشیات کے خاتمے کے لئے بھرپور کاروائی شروع کی گئی ہے اور متعدد ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے اور ایسے سماج دشمن عناصر کا خاتمہ کیا جائے گا، انہوں  نے کہا کہ لاڑکانہ میں  امن و امان پر  کنٹرل ہے اور گذشتہ 5 ہفتون میں کوئی لوٹ مار یا ڈکیتی یا اسلحہ کے زور پر تاجرون کو لوٹنے والی کاروئیاں ختم ہوچکی البتہ موبائل چھیننے کی شکایت موصول ہو رہی ہیں ایسے گروہ کو بھی جلد پکڑا جائے گا، انہون نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے  چوری شدہ یا لوٹی ہوئی اشیاء  برآمد کرنے کے باوجود متاثر شہری مقدمات درج نہیں کراتے اور اس طرح جرائم پیشہ لوگ جیلوں میں نہیں جاتے تو وہی کرمنلز پھر وارداتیں کرتے ہیں لیکن قانون ان کا پیچھا کرتا رہے گا، انہون نے تاجروں کو یقین دہانی کروائی کہ ہر صورت میں انہیں تحفظ فراہم کیا جائے گا ، اس موقع پر تاجروں نے لاڑکانہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کاروائیوں پر اطمینان  اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس پی کو تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی، اس سے قبل تاجروں نے ایس ایس پی لاڑکانہ کا استقبال کرکے ان پر پھول نچھاور کرکے انہیں سندھی ٹوپی اور اجرک کے تحائف بھی دیئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن