گٹکے پر پابندی کے بعد پولیس نے رشوت کے ریٹ بڑھالئے

Mar 19, 2022

سکھر(بیورو رپورٹ)پابندی کے باوجود شہر بھر میں مضر صحت گٹکے کی فروخت نوجوان نسل منہ گلے سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا ، شہری و سماجی حلقو ں میں تشویش ، بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق عدالتی پابندی کے باوجود سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں پولیس و دیگر متعلقہ محکموں کی ناقص کارکردگی و رشوت کے عیوض پرسرار خاموشی کے باعث سکھر کے مختلف علاقوں نیو گوٹھ ،نیو پنڈ ،مائیکرو کالونی،پرانہ سکھر،قریشی گوٹھ،سائیٹ ایریا ،سوسائٹی،بیراج روڈ ،شمس آبادو دیگر مقامات پر پولیس کی سرپرستی میںگٹگا،منشیات ،شراب و دیگرمضر صحت اشیاء کی کھلے عام فروخت جاری ہے، پابندی کے بعد پولیس نے رشوت  کے ریٹ بڑھالئے مضر صحت اشیاء کی فروخت اور اسکے استعمال کی وجہ سے سماجی برائیوں کی لت میں مبتلا ہو کر شہر سکھر کے ہزاروں نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے سکھر میں مضر صحت سماجی برائیوں کے بڑھتے ہوئے کاروبار اور بڑے پیمانے پر نوجوان نسل کے مبتلا ہونے پر شہری و سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مزیدخبریں