اٹک ،کامرہ کینٹ (نامہ نگاران)کامرہ کے قریب مانسر میں ڈکیتی کے دوران قتل کی لرزہ خیز واردات کرنے والا خطرناک گروہ اٹک خورد پولیس نے گرفتار کر لیا، لوٹا گیا مال بھی برآمد ، ملزمان میڈیا کے سامنے پیش کر دیئے گئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود نے پریس کانفرس کا انعقاد کیا جس میں چیئرمین پریس کلب اٹک (رجسٹرڈ)شیخ فیصل محمود، کوآرڈینیٹر نثار علی خان ،چیئر مین الیکٹرونک میڈیا لالا صدیق ،شیخ جاوید اقبال، لیاقت عمر ، محمد عمران ، ایاز خان ، ڈاکٹر لیاقت منیر سمیت جرنلسٹس و میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔ ڈی پی او اٹک نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مورخہ 17.02.2022 کو نوید شاہ ولد سید امیر شاہ سکنہ محلہ سیداں مانسر تحصیل حضرو نیاٹک خورد پولیس کو بیان دیا کہ کہ ہم اہل خانہ گھر میں سو رہے تھے کہ رات 3 بجے گھر میں 3 بامسلح افراد گھس آئے اور اسلحہ کے زور پرمیری بھابی اور اسکی بہن جو مہمان آئی ہوئی تھی کے طلائی زیورات وغیرہ لے کر جانے لگے تو بھابی وغیرہ نے اپنے کمرے کا دروازہ بند کر کے شور مچایا تو ایک شخص جو بامسلح رپیٹر تھا ، نے 2 فائر رپیٹر سے کئے جو میری بھابی کی بہن (مقتولہ مبینہ بی بی )کو لگے اور وہ جاں بحق ہو گئی جبکہ بھابی بھی زخمی ہوئی سرغنہ ناظم علی عرف نازی ولد باغ علی سکنہ مانسر تحصیل حضرو ،اٹک جبکہ دیگر گینگ ممبران کے نام آصف عرف راکش ولد صابر حسین سکنہ مانسر تحصیل حضرو ، اٹک،اسماعیل شاہ ولد سید بہادر شاہ سکنہ صوابی حال مانسر تحصیل حضرو ،اٹک اوربابر عرف بوبی ولد مسعود پرویز ساکن مانسر تحصیل حضرو ،اٹک تھے جنہوں نے دوران ریڈ پولیس پارٹی پر اسلحہ آتشیں سے فائرنگ بھی کی جسکا الگ مقدمہ درج کر لیا گیا ۔اہل علاقہ نے اٹک خورد پولیس کی اس کاروائی پر اٹک پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود نے ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ تمام چور و ڈکیت گینگز کا خاتمہ اٹک پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔
کامرہ کینٹ قتل کی لرزہ خیز واردات کرنے والا خطرناک گروہ گرفتار
Mar 19, 2022