گوجرخان (نامہ نگار) حکومت کے اوچھے ہتھکنڈ وں اور دھونس کے باوجود تحریک عدم اعتماد کامیابی سے ہمکنار ہوگی پی ٹی آئی حکومت سے نجات حاصل کرنے کے بعد قوم شکرانے کے نوافل ادا کرے گی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن گوجرخان کے رہنما حلقہ پی پی 9 سے امیدوار راجہ بابر کرامت نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے معاشی طور پر ملک کو دیوالیہ ہونے کے قریب کر دیا ہے مہنگائی کے طوفان سے ہر شہری پریشانی سے دو چار ہے عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کاحصول مشکل بنانے والوں کو اپنی سیاسی حیثیت کا اندازہ آمدہ عام انتخابات میں ہو جائے گا راجہ بابر کرامت نے کہا کہ پی ڈی ایم کی کال پر اسلام آباد میں ہونے والے عظیم الشان عوامی اجتماع میں لاکھوں افراد شرکت کر کے حکومت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیں گے گوجرخان سے بھی ایک بڑا جلوس اس میں شرکت کرے گا۔
دھونس کے باوجود تحریک عدم اعتماد کامیابی سے ہمکنار ہوگی ، بابر کرامت
Mar 19, 2022