پنجاب کے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی فعال قیادت میں ہم ہر قسم کی مافیا سے مقابلہ کرتے رہیں گے۔آج لاہور میں پنجاب اسمبلی کے متعدد ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ملک میں انتشار اور افراتفری پیدا کرنے والے عناصر کامیاب نہیں ہوں گے۔