نامور فلمی اداکار محمد علی کی آج سولہویں برسی منائی جارہی ہے۔وہ یکم اپریل 1931 کو پیدا ہوئے، محمد علی کا خاندان 1947 میں تقسیم ہند کے بعد بھارت سے ہجرت کرکے کراچی آیا۔ انہوں نے 1956 میں ریڈیو پاکستان حیدرآباد سے ایک صداکار کے طور پر اپنے پیشہ ورانہ سفر کا آغاز کیا۔ محمد علی نے 250 سے زائد فلموں میں کام کیا اور سی این این کے سروے میں ان کا شمار ایشیا کے 25 عظیم اداکاروں میں کیا گیا۔نامور اداکار کو کئی اعزازوں سے نوازا گیا جن میں تمغہ حسن کارکردگی، تمغہ امتیاز، بولان ایوارڈ، بھارت میں نوشاد ایوارڈ، دبئی میں النصر ایوارڈ، پاکستان اکیڈمی ایوارڈ اور نگار ایوارڈ شامل ہیں۔ ان کا انتقال 2006 میں 74 برس کی عمر میں ہوا۔