اطلاعات و نشریات کے وزیر چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ اس مہینے کی ستائیس تاریخ کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں پاکستان تحریک انصاف کے طے شدہ تاریخی جلسے کا موضوع '' امر بالمعروف'' تجویز کیا گیا ہے۔انہوں نے ایک ٹویٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداروں اور کارکنوں سے کہاکہ وہ جلسے کا موضوع نوٹ کر لیں۔