عام آدمی کے معیارزندگی میں بہتری لانے کیلئے پائیدارمعاشی ترقی ضروری ہے:شوکت ترین

خزانے اور محصولات کے وزیر شوکت ترین نے عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے جامع اور پائیدار معاشی ترقی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔انہوں نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پہلے ہی اس سلسلے میں مختلف اقدامات کئے ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ چند برسوں میں صنعتوں کو مزید مراعات اور سہولیات فراہم کرنے سمیت خصوصاً چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں اور نئے کاروبار شروع کرنے کیلئے نرم شرائط پر قرضے کی سکیمیں شروع کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے آئندہ اٹھارہ ماہ کے دوران ٹیکس ادا کرنے والے افراد کی تعداد کم از کم ڈیڑھ کروڑ تک لانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن